اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ترک پولیس نے استنبول اور جنوبی شہر مرسین سے داعش دھشتگرد گروپ سے وابستہ ۳۴ عناصر کو گرفتار کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، حراست میں لئے گئے دہشت گرد شام اور عراق سے ترکی میں داخل ہوئے۔
ترکی حالیہ سالوں میں داعشی دھشتگردوں کے حملوں کا متعدد بار نشانہ بن چکا ہے اور اپنے دسیوں شہریوں کی جانوں کو گنوا چکا ہے۔
ترکی کی سکیورٹی فورسز کے ذریعہ داعش دہشت گردوں کی گرفتاری ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اس ملک کی سرزمین اس سے قبل مختلف ممالک سے عراق اور شام میں داخل ہونے والے داعش عناصر کے لئے ایک اہم گیٹ وے کے طور پر جانی جاتی تھی۔
اگرچہ داعش کی خود ساختہ حکومت عراق اور شام میں شکست سے دوچار ہوئی ہے لیکن اس دہشت گرد گروہ کے خفیہ عناصر ابھی بھی دنیا کے مختلف ممالک میں سرگرم ہیں اور وہ وقتا فوقتا دہشت گردانہ کاروائیاں کرتے رہتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲